27 نومبر، 2026، 9:09 AM

امریکہ نئے دفاعی نظاموں کی کارکردگی میدانِ جنگ میں دیکھے گا، جنرل سیاری

امریکہ نئے دفاعی نظاموں کی کارکردگی میدانِ جنگ میں دیکھے گا، جنرل سیاری

ایرانی فوج کے کوآرڈینیٹنگ ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے نئے دفاعی نظاموں کے اثرات میدانِ جنگ میں دیکھنے کو ملیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف اور کوآرڈینیٹنگ ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل امیر حبیب اللہ سیاری نے بارہ روزہ جنگ اور جنگ رمضان سے حاصل ہونے والے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے فضائی دفاع کو ملک کی دفاعی ترجیحات میں سے ایک اہم ترین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگوں کے دوران ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں فضائی دفاع کے شعبے میں پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارہ روزہ جنگ اور رمضان جنگ سے ہم نے بہت سے اسباق حاصل کیے، جن میں سب سے اہم سبق فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینا تھا۔ آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے بعد ہم نے اس شعبے میں بہت اچھے اقدامات کیے تھے، لیکن حالیہ جنگوں کے تجربات نے واضح کر دیا کہ اس میدان میں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف اور کوآرڈینیٹنگ ڈپٹی کمانڈر نے حالیہ جنگوں کے بعد کیے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہم نے محنت، عزم، سنجیدگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید دفاعی سازوسامان تیار کیا ہے، جسے ملک کے دفاع کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

ریئر ایڈمرل سیاری نے فضائی دفاع کے شعبے میں ایرانی فوج کی نئی تیار کردہ مصنوعات اور جدید دفاعی نظاموں کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن کو عملی میدان میں ہمارے جدید دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں وہ ان نظاموں کے اثرات اور صلاحیتوں کا مشاہدہ کرے گا۔

News ID 1943156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha